استنبول…فارن ڈیسک… صومالی بحری قذاقوں نے ترکی کا جہاز چھوڑ دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹر ‘کے مطابق صومالی قذاقوں نے چار ماہ قبل ترکی کے جہاز ’فریجیا‘کو اغوا کر لیا تھا۔بحر ہند سے23مارچ کواغوا کیے گئے جہاز پر21افراد کا عملہ تھا جس میں19کا تعلق ترکی اور دو کا یوکرائن سے تھا۔