میڈرڈ…سینٹرل مانیٹرنگ…خوب صورت اور پرکشش اداکارہ کترینہ کیف کے حُسن کا جادو صرف بالی وڈ میں ہی سر چڑھ کرنہیں بول رہا بلکہ اب تو اسپین کے بُل فائیٹر زبھی ان کے دیوانے ہو گئے ہیں۔اسپین کے شہر Pampelonaمیں اپنی نئی آنے والی فلم”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“کے لیے بُل فائٹنگ کی عکس بندی کے دوران کئی بُل فائیٹر ز نہ صرف ان سے ملاقات کرنے آئے بلکہ بعض نے توکترینہ کوشادی کی پیش کش بھی کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف سے ملنے کے خواہش مند بُل فائیٹر زان کے حسن کے اس قدر گروید ہوگئے کہ انہوں نے کترینہ سے ملے بغیر وہاں سے جانے سے انکارکردیا ۔بُل فائیٹر زکی خواہش پر کترینہ کیف نے نہ صرف ان سے ملاقات کی بلکہ ان کے ساتھ ڈنر میں بھی شریک ہوئیں۔ بہرحال اب اسپین میں بھی کچھ دل کترینہ کیف کو ہمیشہ کے لیے یا د کریں گے۔