لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…کار اور موٹر سائیکلوں کے بجائے اب صوفوں پر بیٹھ کر سیر و تفریح کریں۔ برطانوی طالب علموں نے ایک ایسی دل چسپ سواری تیار کی ہے جس پر جب چاہیں بیٹھیں اور جب چاہیں لیٹ کر سفر کریں سب آپ کی مرضی پر منحصر ہے ۔ جی ہاں برمنگھم میں یونیورسٹی کے طالب علموں کی یہ کاوش ایک ایسا دل چسپ چلتا پھرتا صوفہ ہے جس کے نیچے خود کار وہیل چئیر کی مشین اور پہیے نصب کئے گئے ہیں۔تین افراد کے بیٹھنے کے لئے بنائی گئی یہ صوفہ سواری تفریح کے لئے یقیناً ایک دل چسپ ذریعہ ہے۔