Urdunews.net
منگلا ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے، فوج کی مدد سے آباد ی کا انخلا
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Thursday, September 09, 2010, Ramzan 29, 1431 A.H.
 
Share منگلا ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے، فوج کی مدد سے آباد ی کا انخلا
Updated at 1100 PST 
مظفر آباد…وادی نیلم سے آنے والا سیلابی ریلا دریائے جہلم میں داخل ہونے کے بعد مظفر آباد سے ہوتا ہوا منگلاڈیم کی جانب بڑھ رہاہے۔منگلاڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اورڈیم کے اسپل وے کھول دیے گئے ہیں ۔دوسری طرف قریبی دیہات سے لوگوں کی منتقلی کے لیے فوج کی مدد لی جارہی ہے ۔وادی نیلم سے آنیوالا سیلابی ریلا مظفرآباد کے مقام پر دریائے جہلم میں داخل ہواجس کے بعد دریائے نیلم میں پانی کی سطح بتدریج کم اور منگلا ڈیم میں مسلسل بلند ہورہی ہے ۔مظفر آباد میں ہٹیاں کے مقام پر زلزال جھیل کے بند کا ایک حصہ ٹوٹ گیاجس کے بعد لودھی آباد کے علاقے سے لوگوں کو محفوظ مقام منتقل کیا جارہا ہے ۔مظفرآباد میں گاؤں ہوتھلہ میں لینڈ سلائڈنگ کے سبب کئی مکانات خالی کرالیے گئے ۔ادھر ڈپٹی کمشنر منگلا ڈیم کے مطابق ڈیم کا لیول1205 فٹ سے تجاوزکررہاہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے سے ملحقہ آبادیوں کو شدید خطرات ہیں۔صورت حال کو مانیٹر کرنے کیلئے مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔نہر اپر جہلم کے ساتھ واقع دیہات کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے جب کہ دو دیہات میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فوج کی مدد لی جارہی ہے۔
Print Version
 


 Updated at 0955 PST وسطی کرم میں بم دھماکا،10جاں بحق، متعدد زخمی 
 Updated at 0945 PST جعفر آباد میں سیلاب کا پانی تا حال موجود، شہری مشکلات کا شکار 
 Updated at 0935 PST لکی مروت میں ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق 
 Updated at 0915 PST کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار 
 Updated at 0900 PST فیصل شہزاد کیس میں گرفتاریوں پر امریکا کا پاکستان سے اظہار تشکر 
 Updated at 0845 PST کراچی:بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک ہلاک 
 Updated at 0830 PST دادو:ایف پی بند میاں کنڈی کاشگاف 145 فٹ چوڑا ہوگیا 
 Updated at 0815 PST ڈرگ انفورسمنٹ سیل کی کارروائی ،ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام 
 Updated at 0800 PST کوئٹہ:مسافر کوچ الٹنے سے12 افراد جاں بحق،متعدد زخمی 
 Updated at 0430 PST سرگودھا:بس اور ٹرک میں تصادم،6 افراد جاں بحق اور10 شدید زخمی 
 Updated at 0600 PST محمد آصف کو وطن واپسی پر خطرہ،برطانیہ میں سیاسی پناہ پر غور شروع 
 Updated at 0730 PST کوشش کروں گا عید کے دن فائنل جیت کرقوم کو تحفہ دوں،اعصام الحق 
 Updated at 0500 PST شمالی وزیرستان:24گھنٹوں کے دوران4 ڈرون حملے،24 افراد ہلاک 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0