ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اب دادا بننے کے لیے بے تاب ہیں۔امیتابھ کی دادا بننے کی خواہش کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ معروف فوٹوگرافردبو رتنانی کے فوٹو شوٹ کے دوران نہ صرف امیتابھ بچن دبو کے خوب صورت بچے کو پیار بھری نظروں سے دیکھ رہے تھے بلکہ ایشوریا رائے کی آنکھوں میں بھی ممتا کی چمک دکھائی دے رہی تھی۔اپنی بہو ایشوریا رائے اوربیٹے ابھیشک بچن کی جانب سے دادا بننے کی خوش خبری سننے کے شدت سے منتظر امیتابھ بچن اب اپنی بقیہ زندگی پوتے پوتیوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔دیکھئے قسمت کب امیتابھ بچن کی یہ خواہش پوری کرتی ہے۔
|