ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کی خواہش مند بالی وڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹیوٹر پراپنے نام کے جعلی اکاؤنٹس کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ 30مئی کو ٹیوٹر کی رکن بننے والی مادھوری کے ٹیوٹر پرجعلی اکاؤنٹس کی وجہ سے اپنے مداحوں کو ان تک رسائی اور بات چیت میں دشواری اور مشکلات پیش آرہی ہیں۔اپنے نام کے جعلی اکاؤنٹس کا پتا چلانے کے لیے مادھوری ٹیوٹر کے ہیڈ آفس کو درخواست کے ساتھ اپنے اکاونٹ کی تصدیق کے لیے ضروری کا غذات بھی جمع کرواچکی ہیں۔ مادھوری اب بھی ٹیوٹر کی جانب سے اپنے اکاونٹ کی تصدیق کی منتظر ہیں تاکہ ان کے مداح مزید پریشانی سے بچ سکیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ٹیوٹر کا رکن بننے کے لیے بہت پُرجوش تھیں لیکن اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق میں تاخیر سے انہیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دھوری آج کل اپنے گھروالوں کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں۔