کراچی…کراچی ائرپورٹ پر لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 کے انجن میں ٹیکسی کے دوران آگ لگ گئی تا ہم طیارے میں سوار مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں ٹیکسی کے دوران دھماکا ہوا جس کے بعد طیارے کے انجن نمبر ایک میں آگ لگ گئی۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انجن میں آگ طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے لگی۔حادثے کے فوری بعد طیارے کو رن وے پر ہی روک لیا گیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار مسافر اور عملہ حادثے میں محفوظ رہا اور اب مسافروں کو دوسرے طیارے میں لاہور بھیجاجائے گا۔
|