واشنگٹن (آن لائن) افغانستان میں اتحادی فوج کے نئے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی طرف سے جاری ہونے والی نئی گائیڈ لائن کے نکات منظر عام پر آگئے ہیں جن کے تحت اتحادی فوجیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ سخت جنگ لڑیں لیکن افغان عوام کی جان کی حفاظت کریں جاری کی گئی چوبیس نکاتی گائیڈ لائن میں امریکی اور اتحادی افواج سے کہا گیا ہے کہ اچھے مہمان بنو تاہم دشمن کے ساتھ سخت جنگ کرو اور حکومتی کرپشن کے ساتھ سختی سے نمٹو افغان آبادی کی حفاظت اور خدمت سے ہی افغان حکومت اور ایساف مقا می لوگوں کا اعتماد حاصل کرسکتی ہے آبادیوں کی سیکورٹی اعتماد میں اضافے کے لئے تاثر پر ہے عوام کے ساتھ رہو اور چیک پوسٹوں پر رہتے ہوئے ان کا خیال رکھو استثنیٰ کے کلچر سے جنگ کرو ، طالبان میں صرف افغان عوام کے دشمن نہیں لوگوں کو حکومتی بدترین گورننس ، کرپشن اور طاقت کے بے جا استعمال سے بھی خطرہ ہے اور یہی تمام چیزیں طالبان میں بھرتیوں کا سبب بن رہی ہیں لہٰذاطالبان کے ساتھ آپ کو ان بری باتوں سے بھی لڑنا ہے۔