Urdunews.net
پاکستان طیارہ حادثے کے عوامل تلاش کرے، یورپی یونین
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 10, 2010, Ramzan 30, 1431 A.H.
 
یورپ سے
 
Share پاکستان طیارہ حادثے کے عوامل تلاش کرے، یورپی یونین
برسلز (نامہ نگار) پاکستان میں نجی ایئر لائن کے حادثے میں 152 افراد کے جاں بحق ہونے پر یورپین یونین و یورپین کمیشن کے حکام نے اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ بلجیم پارلیمنٹ کے ترجمان نے بھی ہلاک شدگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ ان عوامل کو دیکھے جس وجہ سے اتنا بڑا حادثہ ہوا اور سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے، ایسے حادثات کی روک تھام کی اشد ضرورت ہے تاکہ معصوم عوام کی جانوں کا ضیائع نہ ہو۔ یورپین یونین و بلجیم پارلیمنٹ نے وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے بھی دلی تعزیت کی۔ دریں اثنا طیارے کے حادثہ کی خبر جب یورپ ملی تو ہر پاکستانی و کشمیری نے دلی افسوس کا اظہار کیا پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سرپرست اعلیٰ ملک امان اللہ، محمد ارشد بیگ، تحریک انصاف کے کوآرڈینیٹر شیخ ماجد، یورپ کی کاروباری شخصیت محمد اکبر گوہر، مسلم کانفرنس یورپ کے سرپرست سفیر امن سردار جاوید سرور، بزنس فورم کے چیئرمین غلام چوہدری، مسلم کانفرنس بلجیم کے صدر مرزا مقصود جرال، راجہ سلیمان باؤ، مسلم کانفرنس یورپ کے کنوینر راجہ منصور حیات، پی پی پی آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر یورپ چوہدری ظفر احمد، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی یورپ کے کنوینر خان جبار خان، پاکستان پریس کلب کے صدر عظیم ڈار، چیئرمین محمد اقبال، ملک شاہین، خواجہ ظفر، احتشام محمود، وقار ملک، محمد یوسف، کلیم احمد، محمد مقصود نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس حادثے کے ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزا دے اور عوام کو ان عوامل سے آگاہ کرے جس کی وجہ سے فضائی حادثہ ہوا، انہوں نے اپیل کی کہ وہ لواحقین کی فوری مالی مدد کرے اور حادثات پر قابو پانے کے لئے آئندہ ٹھوس حکمت عملی اپنائے۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0