| کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی اور لاہور کے درمیان طویل عرصے سے چلائی جانے والی شالیمار ایکسپریس بھی بالآخر بیوروکریسی کی نذر ہوگئی اور جمعرات کو یہ کراچی کینٹ سے روانہ ہوسکی۔ 14 جولائی کو اسے بند کرنے کا ریلوے حکام نے اعلان کردیا تھا لیکن اس کے باوجود دو مسافر جنہوں نے پہلے سے بکنگ کرارکھی تھی وہ لاہور جانے کیلئے کینٹ اسٹیشن پہنچ گئے اور یہ سن کر آج یہ ٹرین ان کی منزل تک نہیں جائے گی، انتہائی مایوسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، صرف یہ دو مسافر ہی نہیں تھے بلکہ 100 کے قریب دیگر مسافر بھی شالیمار سے جانے کیلئے صبح کینٹ اسٹیشن پہنچے، ان دنوں یہ ٹرین 14 اکنامی ڈبوں پر مشتمل ہوتی تھی، تقریباً دو ماہ قبل اس میں دو پارلر کار اور 4 لوئر اے سی کے ڈبے ہوا کرتے تھے۔ |
|