کراچی(پ ر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ اگرکبھی کوئی بڑی آفت یاسیلاب کے باعث اموات زیادہ ہوجائیں اورہر میت کے لئے علیحدہ قبربنانادشوارہوتوشرعی ضرورت کی بناپر ایک قبرمیں ایک سے زائدمیتوں کودفن کیاجاسکتاہے اوردومیتوں کے درمیان تھوڑاسافاصلہ رکھاجاسکتاہے۔ اس طرح ہوائی جہاز کے حادثے میں میتوں کے جواعضاء اوراجزاء منتشرطورپرپائے گئے ہوں اورانہیں کسی میت کے ساتھ جوڑانہیں جاسکا،ان منتشراعضاء کوایک گڑھے یاقبرمیں دفن کیا جا سکتا ہے ،قبرمیں گنجائش ہوتواعضاء کے درمیان تھوڑاسافاصلہ کردیں۔
|
|