| کراچی (جنگ نیوز) سی ایم او ایشیا نے جمعہ کو پاکستان کے روزنامہ جنگ کو ”ایشیاء کے بہترین برانڈ“ کے اعزاز سے نوازا۔ سن ٹیک انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر سنگاپور میں منعقدہ ایک تقریب میں جنگ گروپ کی طرف سے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر برائے مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ سیلز سرمد علی نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ یہ ایوارڈ اس اعتماد کے رشتہ کا اعتراف ہے جو برسوں سے جنگ کے برانڈ نے اپنے قارئین کے ساتھ قائم کیا ہے اور ان کی زندگیوں پر اثرات مرتب کئے ہیں۔ جنگ وہ واحد برانڈ ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے اور یہ برانڈ دنیا کے دیگر برانڈز کے ساتھ شامل ہوچکا ہے جس میں گرامین فون، ہونڈا، مائیکرو سافٹ کارپوریشن، اتصالات، اتحاد ائر ویز، اسٹار بکس ایشیا، ڈابر، ڈیل، میڈیا کارپ پرائیوٹ لمیٹڈ، سنگاپور ائر لائنز، سنگ ٹیل، سونی کارپوریشن، ایچ ایس بی سی، یاہو انڈیا، گلوریا جینز کافی، اومان ائر، ریڈ اینڈ ٹیلر، بجاج گروپ، ائر ایشیا، زپاک ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ، ماروتی سوزوکی انڈیا، اسٹار نیوز، آج تک، ائر سیل لمیٹڈ، دینک بھاسکر، ٹائمز گلوبل براڈکاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ اور ریلائنس گروپ شامل ہیں۔ سی ایم او ایشیا ایوارڈز اپنی نوعیت کے پہلے ایوارڈز ہیں جن میں برانڈز اور ان کے صارفین کے درمیان اعتماد کے رشتے کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ |
|