Urdunews.net
ٹرینوں کے راستے میں کھڑا ہونے کی وجہ انجنوں کی ناقص اوورہالنگ ہے
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 10, 2010, Ramzan 30, 1431 A.H.
 
شہر قائد/ شہر کی آواز
 
Share ٹرینوں کے راستے میں کھڑا ہونے کی وجہ انجنوں کی ناقص اوورہالنگ ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹرینوں کے راستے میں کھڑے ہونے کی اکثر وجہ بعض کوچز کا وزن زیادہ ہونا اور پرانے انجنوں کی ناقص اوورہالنگ بتائی جاتی ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کے پاس امریکی اور جرمن کوچز کا فی کوچ 40سے 42 ٹن وزن ہے لیکن چائنا سے درآمد کی گئی کوچز کا وزن 6ء62 ٹن فی کوچ ہوتا ہے اس طرح ایک انجن جو پہلے 19اور 20 ڈبوں پر مشتمل ٹرین لیکر آسانی سے چلا جاتا تھا اب بمشکل 14اور 15 ڈبے لے جاتا ہے۔ ریلوے کا ایک مسافر ٹرین کا اوسطاً ڈیزائن لوڈ 820سے 825 ٹن ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل لاہور اور کراچی ری بلڈ کئے جانے والے جی ایم یو 30- انجن جن کی تعداد 35 بتائی جاتی ہے ان امریکی انجنوں کے ایک طرف 6 ویل ہوتے ہیں ہر ویل کے ساتھ ایک الیکٹرک موٹر (ٹریکشن موٹر) ہوتی ہے جو 500ہارس پاور کی ہوتی ہے اور دوسری طرف کے ویل کے ساتھ منسلک ہوتی ہے تاہم مذکورہ انجنوں کی اوورہالنگ کے بعد معائنے کے موقع پر تو ویل کے ساتھ موٹر دکھائی گئی لیکن بعدازاں اکثر انجنوں سے تین تین موٹریں اتارلی گئیں اس طرح ان انجنوں کی طاقت کم ہوگئی ۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0