| کراچی (پ ر) خیام ڈپو کے سینئر اخبار فروش منیر احمد گجر کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں مرکزی انجمن امدادیہ اخبار فروشاں کراچی کے صدر محمد اقبال نون، طارق چوہان، پرویز، منظور، شریف، اسمعیل، شفیق الرحمن، رفیق المپیاء، شفیق نون و دیگر اخبار فروشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں تعزیتی اجلاس محمد اقبال نون کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مشتاق میمن، عبد الستار کارساز، اقبال وہاب، اقبال رفیق، سلیم اشرفی، لطیف، نور الہی، شمس الدین صدیقی، عبد الرشید میمن، شفیق نون و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ |
|