| کراچی (جنگ نیوز) میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) کے تحت ہفتہ 14 اگست کو ساڑھے تین بجے سہ پہر تا وقت افطار دلی جوش اور جذبے کے ساتھ یوم آزادی وطن اسلامک مشن اسکول یونیورسٹی 2/5 سردار علی صابری روڈ گلشن اقبال کے آڈیٹوریم میں منائے گی شہر قائد کے ممتاز دانشور، شاعر اور اسلامک مشن اسکول، یونیورسٹی کے طلبہ مادر وطن کو نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ شہید ملت گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبہ ایرج زہرہ کاظمی اپنے مخصوص انداز میں ملی نغمے پیش اور ونڈر بے بی مریم جاوید اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی پاکستان کے استحکام خوش حالی اور جنگ گروپ آف نیوز پیپرزکی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔ ممتازعالمہ اور اسکالر ڈاکٹر فریدہ احمد خصوصی شرکت کریں گی۔ چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی ارشد صابری سے مزید معلومات کے لیے فون 32629558 موبائل 0303-2727457 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ |
|