Urdunews.net
سانحہ مارگلہ:23 میتیں کراچی پہنچنے پر کہرام ،خواتین دھاڑیں مار کر روتی رہیں
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 10, 2010, Ramzan 30, 1431 A.H.
 
اہم خبریں
 
Share سانحہ مارگلہ:23 میتیں کراچی پہنچنے پر کہرام ،خواتین دھاڑیں مار کر روتی رہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر/پ ر) سانحہ مارگلہ میں جاں بحق ہونے والے152افراد میں سے اندرون سندھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے 23 افراد کی میتیں کراچی پہنچ گئی۔ جسد خاکی کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، خواتین اور دیگر افراد دھاڑیں مار مار کر رونے لگے ، لواحقین شدت غم سے نڈھال تھے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے جبکہ ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حکومتی نمائندوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ادھر جمعرات کی رات گئے مزید چار میتیں کراچی پہنچنے والی ہیں جن میں مبشر شاہد، سلیم بنگش، عارف اور اسد شامل ہیں۔ جمعرات کو پی آئی اے اور شاہین ایئرلائن کی مختلف فلائٹس کے ذریعے بدقسمت طیارے کی ایئرہوسٹس ناہید بھٹی، ارم رباب، جویریہ سرفراز، حناعثمان، یوتھ پارلیمنٹ کی وزیراطلاعات سیدہ رباب زہرہ نقوی، یوتھ پارلیمنٹ کے وزیر ثقافت وکھیل پریم چند، یوتھ پارلیمنٹ کے رکن بلال جامعی، قومی وویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی میشا داؤد، ایئربلیو کے فرسٹ آفیسر سید منتجب احمد، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے معروف کنٹریکٹر کے دوبھائی فیصل رشید اورعاطف رشید، سیمی لودھی، عامر صدیقی، عندلیب، حسین عالم، رحیم خان، شازیہ، علی شیرازی، عاصم حیدر، منظور عامر، وحید شیخ، افضل خان، عاشق حسین کی جسد خاکی کراچی لائی گئیں۔ اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ یوتھ پارلیمنٹ سے وابستہ متعدد نوجوان، ایئر بلیو کی متعدد ایئر ہوسٹسز،مرحومین کے لواحقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔ یوتھ پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے پریم چند کی میت کو ان کے آبائی گاوٴں سانگھڑ مکمل پروٹوکول کے ساتھ روانہ کردیا گیاتھا، مرحوم کا غریب گھرانے سے تعلق تھا، متوفی والدین کا اکلوتابیٹا اور 3بہنوں کا اکلوتابھائی تھا۔ متوفی کے چچا شیام نے رابطہ کرنے پر صحافیوں کو بتایا کہ مرحوم کی آخری رسومات جمعہ کو پربہم چند ولھ مہراج ٹھاکر مرحوم جھول ضلع سانگھڑ میں مکمل کی جائیں گی اور مرحوم کو ناکو شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ جبکہ یوتھ پارلیمنٹ کے رکن بلال جامعی کراچی کے علاقہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے رہائشی تھے، مرحوم کی میت ان کے بھائی نے وصول کی۔ مرحوم جامع کراچی میں ماس کمیونی کیشن کے طالبعلم تھے، یوتھ پارلیمنٹ کی وزیراطلاعات سیدہ رباب زہرا نقوی گلستان جوہر بلاک 14 کی رہائشی تھی ان کی میت ان کے لواحقین نے وصول کی۔ ایئر بلیو کی ایئر ہوسٹس ناہید بھٹی کی میت ان کے لواحقین کے حوالے کی گئی جبکہ قومی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی میشا داوٴد کی میت ان کے ساتھیوں نے وصول کی اور ان کی میت کو ڈیفنس کیلئے روانہ کردیا گیا تھا۔ایئربلیو کے فرسٹ آفیسر سید منتجب احمد کی میت جناح ٹرمینل کارگو میں نماز جنازہ اور میت کو ورثاء کے گھر تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے معروف کنٹریکٹر دوبھائیوں فیصل رشید اورعاطف رشید کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر سلطان مسجد ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹی میں ادا کی گئی جس میں مرحومین کے عزیز و اقارب کے علاوہ سیکریٹری ماحولیات سندھ میر حسین علی، سیکریٹری صحت ہاشم رضا زیدی، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز رشید مغل، سٹی گورنمنٹ کے افسران اورٹھیکیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون، حق پرست وزراء و اراکین اسمبلی خالدعمر، اقبال محمدعلی، نشاط محمدضیا، وسیم احمد اور دیگرذمہ داران نے لواحقین کو دلاسہ دیااورایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ پرایم کیوایم کی جانب سے انفارمیشن سیل بھی قائم کردیاہے جہاں موجودایم کیوایم کے ذمہ داران ،حق پرست منتخب عوامی نمائندے اوررابطہ کمیٹی کے ارکان مرحومین کے ورثاء کونہ صرف مکمل معلومات فراہم کررہے ہیں بلکہ ان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ہرممکن تعاون بھی کررہے ہیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0