| اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) شہری ہوا بازی کی انکوائری ٹیم نے جمعرات کو مارگلہ کے فضائی حادثے کی جگہ کا دورہ کرکے بعض اہم شہادتیں حاصل کرلی ہیں، اسحادثے کی ابتدائی تحقیقات سے متعلق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو شہری ہوا بازی اتھارٹی کے سربراہ ایئر کموڈور جنید کی جانب سے جو رپورٹ دی گئی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار طیارے کا بلیک باکس ابھی تک نہیں ملا۔خراب موسم کی وجہ سے تحقیقاتی ٹیم ہیلی کاپٹر کی بجائے پیدل مارگلہ میں جائے حادثہ پر پہنچی اور مارگلہ پہاڑیوں میں دور تک پھیلے جہاز کے ملبے کا معائنہ کیا۔ |
|