| اسلام آباد (نمائندہ جنگ،آن لائن) دفترخارجہ نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے پا کستان مخالف بیان پرسخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اگربرطانوی وزیراعظم کوتحفظات ہیں توپاکستان کوبھی ڈیوڈکیمرون کے بیان پرتحفظات ہیں،وکی لیکس کی رپورٹ من گھڑت اورجھوٹ پرمبنی ہے،پاک فوج اورآئی ایس آئی کوبدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جوناکام ہوں گی،پاکستان اب ڈومورکے مطالبے پرسرنہیں جھکائے گا۔جمعرات کو وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالباسط خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ بعض حلقے پاکستان اور بالخصوص آئی ایس آئی پر تسلسل کے ساتھ الزامات عائد کرنے میں مصروف ہیں اور حالیہ مہم بھی اس کا ایک حصہ ہی ہے اور اس کی بنیاد وکی لیکس کی رپورٹ ہے لیکن ان تمام الزامات کے باوجود بین الاقوامی برادری پاکستان کی ان کوششوں اور اقدامات کا اعتراف کرتی ہے ۔ |
|