| لاہور (خالد محمود خالد) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام حل طلب معاملات پر باہمی رضامندی، تعاون اور حوصلے سے بات چیت کریں۔ بان کی مون کے ترجمان فرحان حق نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کمپوزٹ ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام امور پر بات کرنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو جموں کشمیر کے معاملے پر لچک دکھانا ہوگی۔ |
|