| پیرس)رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) صدر پاکستان آصف علی زرداری یکم اگست کو فرانس کے دوروز دورہ پر پیرس آئیں گے۔وہ دورہ کے دوران فرانسیسی صدر نکولاسرکوزی سے ملاقات کے علاوہ فرانس میں مقیم اپنے والد سے بھی ملاقات کریں گے ۔صدر زرداری سے پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ارشاد کمبوہ کی قیادت میں پارٹی وفد بھی ملاقات کرے گا۔دورہ فرانس کے بعد صدر زرداری لندن روانہ ہوجائیں گے۔دریں اثناء صدر آصف زرداری کے شاندار استقبال کے سلسلے میں پی پی فرانس کے صدر ارشاد کمبوہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنما سید کفایت حسین نقوی ، جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی سمیت متعدعہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں طے کیا گیا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل مشترکہ طور پر صدر پاکستان کوپیش کیئے جائیں گے۔ |
|