Urdunews.net
پاکستان کیخلاف کارروائی کیلئے ”را“ کے 12 سو اہلکار افغانستان میں تعینات
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 10, 2010, Ramzan 30, 1431 A.H.
 
دنیا بھر سے
 
Share پاکستان کیخلاف کارروائی کیلئے ”را“ کے 12 سو اہلکار افغانستان میں تعینات
کراچی (رپورٹ:جاوید رشید) جنگ کو اپنے خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی خفیہ ادارے ”را“ نے پاکستان میں کارروائی کیلئے اپنے 12 سو سے زائدافغانستان کے شہروں کابل، قدھار، جلال آباد اور ہرات کے مشنوں میں تعینات کر دیئے ہیں۔ ان اہلکاروں نے امریکا، برطانیہ، روس اور اسرائیل کی انٹیلی جنس سے تربیت حاصل کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ”را“ افغان ڈیسک کے کمانڈروجے کمار ڈالیا نے افغانستان کے ان چاروں شہروں میں آئے ”را“ کے اہلکاروں سے اپنے مشنوں میں ملاقات کی۔ کہا جارہا ہے کہ بھارت سرکار نے امریکا ، برطانیہ اور روس کے اشتراک اور اسرائیل کی حمایت سے پاکستان کیخلاف آنے والے دنوں میں کارروائی کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چاروں ممالک کی بدنام زمانہ ایجنسیوں نے اپنی بندوقوں کا رخ پاکستان کی طرف کردیا ہے۔ بھارت کو پاکستان کیخلاف کام کرنے کیلئے ”سی آئی اے“ اور ”موساد“ تعاون فراہم کررہے ہیں۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0