کابل ، ویلنگٹن (آن لائن) افغانستان میں طالبان سے جھڑپوں میں 2امریکی اہلکاروں سمیت5 نیٹوفوجی ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان نے نیٹو کے ایک طیارے پر قبضہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب افغانستان میں اتحادی فوج کے نئے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی طرف سے جاری ہونے والی نئی گائیڈ لائن کے نکات منظر عام پر آگئے ہیں جن کے تحت اتحادی فوجیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ سخت جنگ لڑیں لیکن افغان عوام کے لیے اچھے مہمان بھی ثابت ہوں جاری کی گئی چوبیس نکاتی گائیڈ لائن میں امریکی اور اتحادی افواج سے کہا گیا ہے کہ اچھے مہمان بنو تاہم دشمن کے ساتھ سخت جنگ کرو اور حکومتی کرپشن کے ساتھ سختی سے نمٹو ۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہرات میں سڑک کنارے بم دھماکہ کے نتیجے میں دو اطالوی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ننگر ہار میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں تین امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے قالائی زال ضلع میں نیٹو کے ایک طیارے پر قبضہ کرلیا ہے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سخت جنگ لڑو لیکن نظم وضبط برقرار رکھو دشمنوں کی تلاش بڑھ کر کرو لیکن بندوق کی طاقت صرف فتح کے وقت استعمال کی جائے ہم اپنی فتح کے راستے کو یرغمال یا ختم نہیں ہونے دینگے اگر ہم آپریشنوں کے دوران افغان سویلین کو ماریں گے یا ان کی جائیداد کا نقصان کرینگے تو ہم اپنے ان آپریشنوں سے مارے جانے والے اپنے دشمنوں سے کہیں زیادہ اپنے دشمن پیدا کرلیں گے اور حقیقت میں یہی طالبان چاہتے ہیں۔