Urdunews.net
جامعات کا مالی بحران دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رجوع کریں،گورنر کی ہدایات
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Thursday, September 09, 2010, Ramzan 29, 1431 A.H.
 
تعلیم صحت خواتین
 
Share جامعات کا مالی بحران دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رجوع کریں،گورنر کی ہدایات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنخواہوں میں اضافے سے سرکاری جامعات کو درپیش اضافی مالی بوجھ کو صوبائی مالی مدد سے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس ضمن میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے متعلقہ حکام کو صوبائی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ گورنر ہاؤس میں منعقدہ صوبے کی سرکاری جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کے وائس چانسلرز اور ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں جامعات کو درپیش مالی مشکلات اور ان کے حل پر غور کیا گیا۔ گورنر سندھ نے طلبہ کی معمول کی فیسوں میں اضافے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور کہاکہ اس سے غریب طلبہ پر بوجھ بڑھے گا اور جامعات کے مالی وسائل میں بھی اس طرح کوئی قابل ذکر اضافہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے جامعات کو اپنے طور پر وسائل بڑھانے کے لئے اس ضمن میں خصوصی سیل بنانے کی ہدایت کی جو مالی وسائل میں اضافے کے لئے مواقع دریافت کرے اور جامع منصوبہ بندی کرے۔ انہوں نے تمام جامعات کو اس سلسلے میں پروگرام ترتیب دے کر انہیں آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جامعات کو اینڈومنٹ فنڈز میں اضافے اور المنائی سے رابطے مستحکم کرنے پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں اجلاس میں فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے والے طالب علموں اور دیگر کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0