Urdunews.net
بغیر سوچے فیصلے کرنا پاکستان کرکٹ کا بڑا مسئلہ ہے، وسیم اکرم
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 10, 2010, Ramzan 30, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share بغیر سوچے فیصلے کرنا پاکستان کرکٹ کا بڑا مسئلہ ہے، وسیم اکرم
لاہور(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم میں استحکام پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بورڈ سے نئی ٹیم پر اعتماد کرنے اور اسے وقت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی کرکٹ کا سب سے بڑا مسئلہ تسلسل کی کمی ہے ،کسی کو خبر نہیں ہوتی کہ کل پاکستان کرکٹ میں کیا پیش آئے گا،کھلاڑی بے خوف و خطر فیصلے کرتے ہیں اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کرتے تاہم امید ہے کہ لیڈز کی فتح ان کے رویہ میں تبدیلی پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو ایک سال کیلئے کپتان بنایا گیا اور وہ اچانک صرف ایک ٹیسٹ کھیل کر ریٹائر ہوگئے، یہ ایک لطیفہ ہے۔ یونس خان اور محمد یوسف کی واپسی کے بارے میں انہوں نے کہا اس سے صرف ٹیم کی پیش رفت میں رکاوٹ پیدا ہوگی اور اس مرحلے پر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ ایک پراعتماد،اچھا قائد اور باصلاحیت کھلاڑی ہے،میرا خیال ہے کہ اگر وہ لیڈز ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی نہ دکھاتا تو بورڈ کی جانب سے یونس اور یوسف کو واپس بلالیا جاتا اور کسی اور کپتان کا تقرر کیا جاتا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0