| سڈنی(پی پی آئی)آسٹریلوی ہاکی ٹیم کے کوچ رک چارلس ورتھ نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین کی بے وقوفی ہے کہ انہوں نے دن کے اوقات میں ہاکی میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے چار گروپ میچز دن کے اوقات میں شیڈول کرنے پر پریشانی کا اظہار کیااور کہا کہ صرف 16کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی پابندی پر بھی وہ پریشان ہیں۔ چارلس نے کہا کہ ہمیں انتہائی گرم موسم میں 16کھلاڑیوں کے ساتھ میچز کھیلنا ہوں گے جو احمقانہ اور غیرمعمولی بات ہے کیونکہ ورلڈ کپ اور چمپئنز ٹرافی میں اسکواڈ 18پلیئرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہاں کے میدان اچھے ہیں تاہم ہمیں دن میں میچز کھیلنا ہوں گے جوسراسر ناانصافی ہے۔ |
|