Urdunews.net
کولمبو:ٹنڈولکر کی پانچویں ڈبل سنچری، بھارت نے 669 رنز بنالیے
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Thursday, September 09, 2010, Ramzan 29, 1431 A.H.
 
اسپورٹس
 
Share کولمبو:ٹنڈولکر کی پانچویں ڈبل سنچری، بھارت نے 669 رنز بنالیے
کولمبو (جنگ نیوز) سری لنکا او ربھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سچن ٹنڈولکر کی میراتھن اننگز کی بدولت بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں پر 669 رنز بنا کر سری لنکا کے خلاف 27 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ ٹنڈولکر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری اسکور کی اور 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سریش رائنا نے 120رنز بناکر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی یادگار شروعات کی۔ اس کے علاوہ سہواگ 99، مرلی وجے 58 اور ابھی مانیو متھون 41رنز بناکر نمایاں رہے۔ اجنتھا مینڈس نے 4، دلشان نے 3 جبکہ سورج رندیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 642 رنز چار وکٹوں بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔ جمعے کو میچ کا آخری دن ہے اور امکان ہے کہ میچ بے نتیجہ ختم ہوجائے گا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0