| کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ اکیڈمی میں ایک نظام متعارف کرارہا ہے جس کے تحت بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو معاوضے کے عوض کوچنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق قومی اکیڈمی کے ڈائریکٹر انتخاب عالم نے ایک نئی اسکیم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اسکیم کے تحت ملک سے باہر مقیم پاکستانی اپنے بچوں کو معاوضے کے عوض کوچنگ دے سکیں گے۔ قومی اکیڈمی لاہور میں انٹرنیشنل میعار کی سہولتیں حاصل ہیں۔ پی سی بی کے پاس متعدد کوالیفائیڈ کوچز ہیں۔ نئی اسکیم کو پی سی بی کی ویب سائٹ پر مشتہر کیا جائے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اگر اپنے بچوں کو کوچنگ دلوانا چاہیں گے تو وہ ویب سائٹ پر رجوع کریں گے۔ پی سی بی نوجوان کھلاڑیوں کو کوچنگ کے علاوہ قیام و طعام کی سہولتیں بھی فراہم کرے گی۔ اس نئے پیکیج کو متعارف کرانے کیلئے تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ |
|