| حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پی پی کے مرکزی رہنما و سابق رکن سندھ اسمبلی محمد عثمان کینیڈی نے کراچی اور حیدرآباد میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں روزانہ ٹارگٹ کلنگ کا بازار سجا ہوا ہے اور بدقسمتی سے یہ گھناؤنا کاروبار حیدرآباد میں بھی شروع ہوچکا ہے جو گذشتہ 25 سال سے محفوظ تھا جبکہ یہاں پر لینڈ مافیا یا ڈرگ مافیا کا گذر بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن شروع کرکے تمام جائز و ناجائز اسلحہ برآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جب بھی صدر آصف علی زرداری کراچی تشریف لاتے ہیں انہیں ٹارگٹ کلنگ کا تحفہ دیا جاتا ہے‘ نامعلوم اس ٹارگٹ کلنگ سے دہشت گرد صدر کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں جبکہ صدر آصف علی زرداری نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور مفاہمت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے پی پی پی کے بدترین دشمنوں کو بھی گلے لگایا۔ |
|