| میہڑ (نامہ نگار) تاجر سے دس لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ میں ڈاکوؤں نے تاجر ہیرا لعل اور ان کے ملازمین کو یرغمال بناکر10 لاکھ نقد رقم اور سامان چھین لیا۔ تاجر رقم بینک میں جمع کرانے کے لیے جا رہے تھے۔ ڈکیتی کا واقعہ بینک کے قریب پیش آیا۔ ڈاکوؤں نے تاجرکو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر فرار ہوگئے جبکہ میہڑکے قریب گاؤں بٹ سرائی میں سید علن شاہ مست کے مزار پر جانے والے افراد کو میہڑ تھانہ کی حدود بیئو روڈ پیجی موری پر ڈاکوؤں نے یرغمال بناکرلوٹ لیا۔ لٹنے والوں میں ارشاد جویو رشید نظیر برڑو اور دیگر شامل تھے۔ |
|