Urdunews.net
20 گھنٹے تک بجلی کی عدم فراہمی ،شہریوں اور تاجروں کے احتجاجی دھرنے
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Thursday, September 09, 2010, Ramzan 29, 1431 A.H.
 
سندھ بھر سے
 
Share 20 گھنٹے تک بجلی کی عدم فراہمی ،شہریوں اور تاجروں کے احتجاجی دھرنے
حیدرآباد (بیورورپورٹ) بدھ کوہونے والی بارش کے بعدبند کی گئی بجلی 20گھنٹے گذرنے کے باوجود بحال نہ کرنے پر متعدد علاقوں کے رہائشی اورتاجر اپنے گھروں اوردکانوں سے باہر نکل آئے اورحیسکو کے خلاف پکاقلعہ چوک‘ کوہ نورچوک اور اسلام آبادچوک پراحتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے ۔مظاہرین نے 20گھنٹے سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ٹائر نذرآتش کئے ۔غیراعلانیہ 20گھنٹے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پکاقلعہ کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاجاً سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائرنذرآتش کئے جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت دوگھنٹے سے زائد معطل رہی اس موقع پر مشتعل نوجوانوں نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اورحیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی ‘طویل لوڈشیڈنگ کے باعث علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہوگئی اورلوگ پانی کے حصول کے لئے دوردراز کے علاقوں سے جاکر پانی بھرکرلاتے رہے ۔ کوہ نور اورملحقہ علاقوں میں بدھ سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں اورتاجروں نے کوہ نورچوک پر احتجاجی مظاہرہ اوردھرنادیا۔اسلام آباد ‘گجراتی پاڑہ اورملحقہ علاقوں میں بدھ سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے اسلام آباد چوک پر دھرنادیاگیا اورٹائرنذرآتش کرکے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0