| کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان ملک کا نمبرایک بینک بننے کے بعد آئندہ 5سال میں خطے کا مارکیٹ لیڈر ہوگا کیونکہ آئندہ 5سال میں بینک کا بزنس ڈبل ہوجائے گا۔ یہ بات بینک کے صدر علی رضا نے کراچی ہیڈ آفس میں ریجنل ہیڈز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بینک نے آرگنائزیشن کی کارکردگی بڑھانے کیلئے 28ریجنل ہیڈ کا تقرر کیا ہے ان تقرریوں کا مقصد بینک کا ویژن اورفیلڈ اسٹرکچر بدلنا ہے۔ اس مقصد کیلئے اسٹرٹیجک پالیسی کمپنی (SPC) بھی تشکیل دی گئی ہے۔ بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسرقمر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی سی کے قیام کا مقصد فیلڈ کے مسائل کو حل کرنا ہے اس لئے انہیں رول ماڈل بننا ہے ۔ کانفرنس سے ڈاکٹر آصف بروہی، عامر صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ |
|