| کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے کراچی کے ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آڈٹ نوٹسز جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے چیئرمین سلیم پاریکھ نے کہا ہے کہ ریجینل ٹیکس آفس کراچی کی جانب سے سائٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کو بڑے پیمانے پر آڈٹ کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ کراچی میں 3500 نوٹسز کا اجراء تشویشناک ہے کیونکہ اگر حکومتی اعداد و شمار کو تسلیم کر لیا جائے تو یہ شرح 10فیصد بنتی ہے جبکہ دنیا بھر میں آڈٹ کیلئے صرف ایک فیصد ٹیکس دہندگان کا انتخاب ہوتا ہے خود چیئرمین ایف بی آر سہیل احمد کراچی چیمبر کے دورے میں یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکا میں یہ شرح 0.5 فیصد ہے۔ |
|