Urdunews.net
جنوبی ایشیا میں تجارت کا فروغ،وزارت تجارت کی پالیسیاں کاروبار دوست ہیں،سیکریٹری تجارت
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Thursday, September 09, 2010, Ramzan 29, 1431 A.H.
 
بزنس
 
Share جنوبی ایشیا میں تجارت کا فروغ،وزارت تجارت کی پالیسیاں کاروبار دوست ہیں،سیکریٹری تجارت
کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزارت تجارت ساؤتھ ایشیا میں تجارت کو فروغ دینے کے لئے بہترین کاروبار دوست پالیسیاں دے رہی ہے جبکہ ساؤتھ ایشیا میں آزادانہ تجارت میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکریٹری تجارت ظفرمحمود نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفدسے گفتگو کے دوران کیا۔وفدکی قیادت سارک چیمبر کے صدر انیس الحق کررہے تھے جبکہ سارک چیمبر کے سابق صدر طارق سعید،نائب صدر افتخارعلی ملک اور سیکریٹری جنرل اقبال تابش بھی موجود تھے۔ظفرمحمود نے کہا کہ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اور ہنرمند افرادی قوت معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لیڈرشپ کو چاہےئے کہ علاقائی معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرے۔ظفرمحمودنے وفد سے درخواست کی کہ وہ تجارت میں اضافے کے لئے تجارتی مواقع کے بارے میں معلومات کی فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے طارق سعید کے دورصدارت کو خصوصی الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے سارک چیمبر کے صدر انیس الحق تجارت کو بڑھانے کے لئے مزید بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔اس موقع پرسارک چیمبر کے صدر انیس الحق نے اسلام آباد میں سارک چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ہیڈکوارٹرکی عمارت کیلئے240 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دینے پروزارت تجارت کا شکریہ ادا کیا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0