Urdunews.net
اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں معمولی درجے کی تیزی، 2پوائنٹس کا اضافہ
   
 
    
  Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Friday, September 10, 2010, Ramzan 30, 1431 A.H.
 
بزنس
 
Share اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں معمولی درجے کی تیزی، 2پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعرات کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں معمولی درجے کی تیزی رہی اور انڈکس 44پوائنٹس کے اتار چڑھاؤ کے بعد 2 پوائنٹ کے اضافے پر اختتام پذیر ہوا۔ بعض مخصوص حصص میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے کاروباری سرگرمی بھی متاثر ہوئی اور سودوں کا حجم 70 ملین حصص تک رہا۔ لاہور میں 13 پوائنٹس کی کمی ہوئی، مجموعی طور پر 397 حصص سرگرم رہے جن میں سے 179 میں اضافہ اور 203میں کمی ہوئی۔ کے ایس ای 100انڈکس 2.37 پوائنٹس بڑھ کر 10438.66 پر ختم ہوا جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ سطح 10481رہی۔ کاروبار کا حجم 70.4 ملین حصص کے سودوں تک رہا۔ نیشنل بینک 52پیسے بڑھ کر 72.19، حب پاور 50پیسے بڑھ کر 36.71، ڈی جی خان 37پیسے بڑھ کر 28.30 اور راوی ٹیکسٹائل 40پیسے بڑھ کر 4.16روپے پر ختم ہوئے۔ دوسری جانب الفلاح بینک 2پیسے کم ہو کر 9.89، لوٹ پاکستان 11پیسے کم ہو کر 8.55، عارف حبیب 53پیسے کم ہو کر 33.34، جے ایس کمپنی 43پیسے کم ہو کر 14.06 اور لکی سیمنٹ 90پیسے کم ہو کر 69.48 روپے پر ختم ہوئے۔ نشاط ملز 7پیسے بڑھ کر 51.70روپے پر آ گیا سب سے زیادہ اضافہ سیمینس میں ہوا جو 53.16 روپے بڑھ کر 1261.37 اور یونی لیور پاکستان 38.29 روپے بڑھ کر 3999.46 پر آگئے۔ سب سے زیادہ کمی باٹا پاکستان میں ہوئی جو 13.17روپے کم ہو کر 531.83 پر آ گیا۔ لاہور کا انڈکس 12.78 پوائنٹس کم ہو کر 3357.35 پر ختم ہوا کاروبار کا حجم 3.4 ملین حصص تک رہا۔  
Print Version
 



 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Urdunews Online    |    Urduseek.com    |    Jang    |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback
 
0