Tough Contest Expected Among Key Parties In Na 247

Tough Contest Expected Among Key Parties In Na 247

October 21, 2018 - 13:05
Posted in:

کراچی کے حلقے این اے 247 میں ضمنی انتخاب کے لئے 12 امیدوارمیدان میں ہیں۔کراچی کے حلقے این اے 247 کی خالی نشست کے لئے پی ٹی آئی کے آفتاب حسین صدیقی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صادق افتخار، پیپلز پارٹی کے قیصر نظامانی، پاک سرزمین پارٹی کے ارشد وہرا سمیت آزاد امیدوارآمنے سامنے ہیں۔ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے 247 پر مجموعی طور پر 18 امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، جن میں سے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔ واضح رہے عام انتخابات 2018ء میں 91 ہزار 20 ووٹ لے کر تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کامیاب ہوئے تھے جب کہ 24 ہزار 680 ووٹ کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان دوسرے ، 24 ہزار 146 ووٹ کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ تیسرے ،22ہزار 780ووٹ کے ساتھ متحدہ مجلس عمل چوتھے ، 19ہزار552ووٹ کے ساتھ پیپلزپارٹی پانچویں اور 18 ہزار 130 ووٹ کے ساتھ مسلم لیگ (ن ) چھٹے نمبرپر رہی تھی، جب کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کو صرف 262ووٹ اور پاکستان سنی تحریک کو 189 ووٹ ملے تھے ۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}