Supreme Court Orders For Medical Treatment Of Omni Group Peopple From Cmh

Supreme Court Orders For Medical Treatment Of Omni Group Peopple From Cmh

October 22, 2018 - 19:05
Posted in:

سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے بیمار افراد کا میڈیکل سی ایم ایچ سے کروانے کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں منی لانڈرنگ معاملے کی سماعت کے دوران اومنی گروپ کے وکیل کی انور مجید کی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بندہ اندر ہو تو کمبل میں لیٹا رہتا ہے اور باہر ہو تو دفتر کے سارے کام کرتا ہے،انور مجید سندھ حکومت کا پیارا ہے۔وکیل نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ عدالت میڈیکل رپورٹ پر یقین نہیں کرتی ؟چیف جسٹس نے جواباًکہا کہ کیوں یقین کریں ؟وہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}