Prime Minister Imran Khan Left For Saudi Arabia

Prime Minister Imran Khan Left For Saudi Arabia

October 22, 2018 - 19:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ۔وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر اطلاعات فواد چوہدری و مشیر تجارت عبدالرزاق دائود شامل ہیں ۔وزیراعظم عمران خان سعودی فرماں روا کی دعوت پرسرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرنے سعودی عرب گئے ہیں ۔کانفرنس میں دنیا بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارشرکت کررہے ہیں ، کانفرنس میں بڑی کاروباری کمپنیاں اور ہائی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔عمران خان دورے کےد وران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلما ن سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں اور سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔دورے میں پاک سعودی اقتصادی وتجارتی تعاون بڑھانےپر مذاکرات ہوں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}