Premier League Football Paf Beat Navy By 2 0

Premier League Football Paf Beat Navy By 2 0

October 21, 2018 - 22:05
Posted in:

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پی اے ایف نے نیوی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی، جبکہ کے آر ایل اور کراچی الیکٹرک کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ایئر فورس کی ٹیم ابتدا سے ہی میچ پر حاوی رہی۔33 ویں منٹ میں فیصل نے خوبصورت گول کرکے پی اے ایف کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی ائیرفورس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن نیوی کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان کی کوششیں ناکام بنائیں۔ کھیل کے 86 ویں منٹ میں فیصل اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرنے میں کامیاب رہے۔ اسی وینیو پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کے آر ایل نے مثبت انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ اظہار اللہ نے 11 ویں منٹ میں ایک عمدہ موو پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ جواب میں کراچی الیکٹرک نے بھی گول برابر کرنے کیلئے بھرپور حملے کیے جس کے نتیجے میں محمد رسول 21ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں میچ میں سبقت کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور کارکردگی دکھائی لیکن کسی کو کامیابی نہ مل سکی۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}