Habib Jalib Daughter Residence Electricity Meter Issue Solved

Habib Jalib Daughter Residence Electricity Meter Issue Solved

October 22, 2018 - 20:05
Posted in:

شہرہ آفاق شاعر حبیب جالب ( مرحوم) کی صاحبزادی طاہرہ جالب کے گھرکے بجلی میٹر کا مسئلہ حل ہوگیا ۔لیسکو حکام نے اعتراف کیا کہ انکوائری کے بعد ثابت ہوا کہ میٹر معمول سے تیز چل رہا تھا۔حکام نےایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ایکسئین،ایس ڈی او،میٹر ریڈر اور میٹر انسپکٹر کو معطل کردیا ہے ۔طاہر ہ جالب کا کہنا ہے کہ میٹر تبدیل کرکے ڈھائی ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ سابقہ بجلی کے بل کی پہلی قسط ساڑھے 22ہزار روپے جمع کرائی تھی ،بل کی مدد میں20ہزار روپے لیسکو کی طرف واجب الادا ہیں۔طاہرہ جالب کو لیسکو نے 2ماہ کا بل 75ہزار روپے بھیجا تھا ،جو میڈیا رپورٹ ہوا تو بجلی کمپنی نے تحقیقات کیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}