America Announce To Pull Out Of A Landmark Nuclear Deal

America Announce To Pull Out Of A Landmark Nuclear Deal

October 21, 2018 - 07:05
Posted in:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کئی برس سے معاہدے پر عمل نہیں کررہا اس لئے معاہدہ معطل کررہے ہیں۔ڈونلڈٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس کئی سالوں سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، ہم روس کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے سابق امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔دوسری جانب روس نے امریکا کی جانب سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا میں واحد عالمی سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکا کا واحد عالمی طاقت بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}