8695

8695

November 16, 2017 - 04:27
Posted in:

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میںمضر صحت اور غیر معیاری شہد تیار اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا ۔
دوسری طرف محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے منڈی بہائو الدین میں کار سے 16 من مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔
پی ایف اے نے لاہور سمیت کئی شہروں میں شہد پراسس کرنے والی 17 کمپنیوں کی چیکنگ کی ،4 فیکٹریوں پر جرمانے اور 13 کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق کوٹ لکھپت لاہور میں واقع ایک کمپنی کو پیکنگ ایریا میں مکھیوں کی موجودگی کے باعث 5 لاکھ روپےجرمانہ کیا گیا ۔
دیگر شہروں میں بھی شہد پراسس کرنےوالے17یونٹوں کی چیکنگ کی گئی، ان میں سے 4 کو جرمانے اور 13 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔
یہ جرمانے کیمیکلز والے پلاسٹک کے نیلے ڈرموں کے استعمال اور ناقص صفائی پر کیے گئے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}