60 برس میں پہلی بار اٹلی فٹبال ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام

60 برس میں پہلی بار اٹلی فٹبال ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام

November 14, 2017 - 12:15
Posted in:

چار بار فٹبال کا عالمی مقابلہ جیتنے والے ملک اٹلی کی ٹیم گذشتہ 60 برس میں پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ورلڈ کپ میں شامل ہونے کے لیے میلان میں کھیلے جانے والے پلے آف میچ میں اٹلی اور سویڈن کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔ اس طرح سویڈن کی ٹیم آئندہ سال روس میں ہونے والے مقابلے کے لیے کوالیفائی کر گئی۔اس شکست کے بعد اٹلی کے عالمی شہرت یافتہ گول کیپر جین لوئجی بوفون نے اپنے بین الاقوامی کریئر کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے چشم پرنم سے کہا کہ اٹلی کی فٹبال کے لیے انھیں افسوس ہے۔39 سالہ بوفون نے کہا: 'یہ بہت شرم کی بات ہے کہ میرا آخری آفیشل گیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر پانے والا میچ ثابت ہوا۔'انھوں نے مزید کہا: 'ہر کوئی اس کے لیے ذمہ دار ہے۔ کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جا سکتا۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}