20 شہر جہاں سب سے زیادہ ارب پتی رہتے ہیں

20 شہر جہاں سب سے زیادہ ارب پتی رہتے ہیں

October 10, 2018 - 15:39
Posted in:

اگر آپ ہانگ کانگ میں رہتے ہیں تو شاید آپ نے لی کا شنگ کا نام سنا ہو گا۔ اور شاید آپ نے اُسے کچھ رقم بھی دی ہو۔ 90 برس کا یہ بزنس مین 37 ارب ڈالرز کی دولت اور اثاثوں کی بدولت اس وقت دنیا کا 23ویں امیر ترین شخص ہے۔ لی کا شنگ کے اثاثوں میں ٹرانسپورٹ سے لے کر مالیاتی خدمات سمیت توانائی اور یوٹیلیٹیز کی کمپنیاں شامل ہیں۔ تاہم یہ ارب پتی چین کے اس خود مختار خطے میں موجود دولت کا ایک چھوٹا سا مظہر ہے۔ ورلڈ الٹرا ویلتھ رپورٹ کے تازہ شمارے میں ایک کثیرالقومی مالیاتی مشاورتی ادارے ’ویلتھ ایکس‘ کے اعداد و شمار کے مطابق، ہانگ کانگ میں نیو یارک کے بعد سب سے زیادہ تعداد میں ارب پتی افراد رہتے ہیں۔ یہاں 93 ارب پتی بزنس میں رہتے ہیں، سنہ 2016 سے 21 زیادہ۔

کیرولین فروئینڈ کا خیال ہے کہ ’اس لحاظ سے دولت کے بارے میں پالیسیوں پر بحث کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کے نظام پر بات کرنا ضروری ہے، اور خاص کر وارثت کے معاملے پر۔ خود سے محنت کرکے دولت بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ ارب پتی افراد کے بچوں کو صرف وراثت کی وجہ سے امیر نہیں بن جانا چاہئیے۔ انھیں اتنا ہی اچھا ہونا چاہئیے جتنا کہ ان کے والدین تھے۔’اس کے علاوہ بڑا چیلینج یہ ہے کہ ان ارب پتی افراد کو ایک سیاسی قوت بننے سے کیسے روکا جائے۔ ایماندارانہ ذرائع سے بنائی گئی دولت بھی سیاسی طاقت کے حصول میں استعمال ہوسکتی ہے۔ لہٰذا مضبوط ادارے بنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ‘

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}