1968

1968

November 09, 2017 - 05:09
Posted in:

لاہورکے علاقے گڑھی شاہو میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، گاڑی میں سوار شہری کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گڑھی شاہو حبیب اللہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار 2 مبینہ ڈاکو شہری کا پرس چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ کار سوار شہری نے پیچھا کرتے ہوئے مبینہ ڈاکوئوں کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
شہریوں نے دونوں مبینہ ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}