’ عمران خان سے امید اور آس ہے‘

’ عمران خان سے امید اور آس ہے‘

August 18, 2018 - 09:05
Posted in:

بھارتی سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے ایوان صدرآمد پر کہا کہ’عمران خان سے امید اور آس ہے‘۔نو منتخب وزیرا عظم عمران خان اب سے کچھ دیرمیں بائیس ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے،ان کی حلف برداری کیتقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،نوجوت سنگھ سدھو، وسیم اکرم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ایوان صدر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔تقریب میں شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں، ان کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پاکستان کے بائیسویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔بھارتی شخصیت وکرم مہتااور عمران خان کےدوست نے بھی ایوان صدر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سے بہت اچھی امیدیں وابستہ ہیں،۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایوان صدر پہنچنے پر کہا کہ جب سے الیکشن ہوئے سب کے چہرے پر خوشیاں ہیں،میں بہت پرجوش ہوں آج کے لمحات تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں،عمران خان کا بیک گراؤنڈ سیاسی نہیں اپنے پیروں پر خود کھڑے ہوئے،وہ نوجوانوں کی امید ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفیر بھی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ تقریب کے بعد نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد کابینہ سیکریٹری صدر مملکت سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کریں گے۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے اُن کے عہدے کا حلف لیں گے اور پھر وزیراعظم حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔واضح رہے کہ عمران خان 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد وزارت عظمیٰ تک پہنچے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے لیڈر آف دی ہاؤس کے انتخاب میں شہباز شریف کے 96 ووٹوں کے مقابلے میں 176 ووٹ حاصل کیے تھے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}