’’ہارون بلور پر حملے کے ذمے دار چیف سیکریٹری اور آئی جی ہیں‘‘

’’ہارون بلور پر حملے کے ذمے دار چیف سیکریٹری اور آئی جی ہیں‘‘

July 12, 2018 - 11:05
Posted in:

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے اے این پی کے رہنما ہارون بلور پر خود کش حملہ کا ذمہ دار چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو ٹھہراتے ہوئے وفاق سے ان کو ہٹانے کی سفارش کر دی۔نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کی جانب سے صوبائی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری کامران نوید بلوچ اور اور آئی جی پی محمد طاہر نے حفاظتی اقدامات کی ہدایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، اس لیے ان کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کے لیے کارروائی کی جائے۔مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ موجودہ چیف سیکریٹری کی جگہ احمد حنیف اورکزئی تعینات کیا جائے جبکہ آئی جی محمد طاہر کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر نعیم خان کو آئی جی کےپی مقرر کیا جائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمشنر پشاور کو ہٹا کر پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ اکبر خان کو کمشنر پشاور کا اضافی چارج دیا جائے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}