’’نوازشریف بانی متحدہ پارٹ ٹو ہی بن سکتے ہیں‘‘

’’نوازشریف بانی متحدہ پارٹ ٹو ہی بن سکتے ہیں‘‘

July 12, 2018 - 10:05
Posted in:

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نواز شریف اپنے بیانیے سے بانی متحدہ پارٹ ٹو تو بن سکتے ہیں، مگر نیلسن منڈیلا ٹو نہیں بن سکتے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے سے جب ان کے بھائی شہباز شریف ہی متفق نہیں تو ووٹر کیا متفق ہوگا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ نہیں بِک رہا، اس پر ووٹ ملنے کوئی امکان نہیں، اُن کا مسئلہ پیسہ بچاؤ مہم کاہے اور کچھ نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف سے کرپشن کا نہ پوچھیں تو پھر ان کو کوئی مسئلہ نہیں، نوازشریف ان کی بیٹی اور بھائی صرف ڈیل تلاش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ اس لیے ہر سیاسی گفتگو کا موضوع بنے ہوئے ہیں کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 سال اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کو پہلے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا چکا ہے ، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز جو کل بروز جمعہ وطن واپس پہنچ رہے ہیں انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے گا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}