’’فواد چوہدری اپنے لیڈر کی فکر کریں،ترجمان زرداری‘‘

’’فواد چوہدری اپنے لیڈر کی فکر کریں،ترجمان زرداری‘‘

November 18, 2018 - 16:05
Posted in:

سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کریں۔سابق صدر کے ترجمان عامر فدا پراچا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق صدرجمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔ترجمان سابق صدر نے کہا کہ عمران خاں صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے بلکہ گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں اور حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}