’’سیاسی ، انتظامی مداخلت سے پاک ضمنی انتخابات ہوئے‘‘

’’سیاسی ، انتظامی مداخلت سے پاک ضمنی انتخابات ہوئے‘‘

October 15, 2018 - 15:05
Posted in:

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پہلی بار سیاسی اور انتظامی مداخلت سے پاک ضمنی انتخابات ہوئے ہیں اور اس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتاہے۔فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ پنجاب میں 40 روزہ انتخابی مہم میں کسی ادارے کو استعمال نہیں کیا گیا، جبکہ کسی وفاقی یا صوبائی وزیر یا مشیر نے کسی انتخابی جلسے سے خطاب نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتی امیدوار جتوانے کیلئے ہر جتن کیا جاتا تھا، اس بار شفاف انتخابات کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتاہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کے دھاندلی کے ماسٹرمائنڈ بھی الیکشن کو شفاف قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی 11 سیٹوں میں سے 6 پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماض ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}