’’بڑے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالنا ہے ‘‘

’’بڑے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالنا ہے ‘‘

September 14, 2018 - 16:05
Posted in:

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے غریب آدمی کو نہیں چھیڑنا، بڑے بڑے قبضہ گروپ پر ہاتھ ڈالنا ہے، عوام کا پیسا عوام پر خرچ کرنا ہے ۔راولپنڈی میانوالی ٹرینوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر وہ کام کرنا ہے جس میں عام آدمی کی بہتری ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم وزیراعظم ہاؤس میں ٹاپ کلاس یونیورسٹی شروع کررہے ہیں ،جبکہ مری کا گورنر ہاؤس زبردست ہوٹل بنے گا،حکومت کروڑوں روپے کمائے گی۔عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے تحت ریلوے ٹریک ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک بن رہا ہے جس سے سفر کا وقت بہت کم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کافی زمینوں پر قبضے ہوئے ہوئے ہیں،ہم نے 100 ارب روپے کی زمین قرضہ گروپ سے چھڑوائی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}